شراب نوشی سے منع کرنے پر خاوند نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شراب نوشی سے منع کرنے پر خاوند نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتولہ چھ کمسن بچوں کی ماں تھی،ملزم نے قتل کے بعد تھانہ میں جا کر گرفتاری دیدی،تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شاہ کے نواحی گاوں 44 (کے بی) میں خان محمد نامی شخص کی بیوی ممتاز بی بی کو گھر میں گلے دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود تھانہ میں جا کر گرفتاری دیدی مقتولہ کے بھائی جہانگیر کے مطابق اس کا بہنوئی عرصہ دراز سے شراب نوشی کرتا آ رہا تھا اور کوئی کام نہیں کرتا تھا جبکہ اس کی بہن اسے شراب نوشی سے منع کرتی اور محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی آ رہی تھی وقوعہ کے وقت بھی اس کی بہن کا اپنے خاوند سے یہی جھگڑا چل رہا تھا جس پر اس نے طیش میں آ کر اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا ہے تھانہ فتح شاہ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے کاروائی شروع کر دی۔