تاریخ اسلام میں بزرگان دین اور صوفیاء کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے۔بلیغ الرحمان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تاریخ اسلام میں بزرگان دین اور صوفیاء کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے،دین اسلام کی دعوت وتبلیغ ہو یا ترویج و ترقی صوفیاء کرام اور علماء حق کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے اسلام میں جہاں جہاد باالسیف کا حکم دیا گیا ہے وہیں پہ جہاد بااللسان کی تاکید و وعید بھی کی گئی ہے،صوفیاء کرام کی درگاہیں اور مزارات اسلام کی تبلیغ کا اہم مرکز رہے ہیں انبیاء کرام،بزرگان دین اور صوفیاء کرام کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں وہ صوفیاء و علماء کرام ہی ہیں جنہوں نے اپنے کردار و عمل اور مواعظ حسنہ سے لوگوں کو دین اسلام کی دعوت دی اور اس کی طرف راغب کیا جس کے نتیجے میں اسلام اب دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصبہ شیخ فاضل میں مشہور صوفی بزرگ پیر اللہ داد سہو کے سالانہ دو روزہ عرس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر درگاہ پیر اللہ داد سہو کے سجادہ نشین سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ نور محمد سہو،ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر حسین ورک،ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار،اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر وڑائچ اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔