خوبصورت ماحول انسان کی ذہنی آسودگی کا باعث بنتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں سماجی تنظیمیں اور شہری میدان میں آ گئے،دیواروں پر تاریخی پینٹنگز کا آغاز کر دیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر کی قیادت میں مقامی سماجی تنظیم ” ہیومنز آف بورے والا” سمیت دیگر سماجی تنظیمیں اور سول سوسائٹی نے “بورے والا وال آرٹ” کے نام سے شہر کی دیواروں کو دیدہ زیب تاریخی پینٹنگز کے ذریعے خوبصورت بنانے کا بیڑا اٹھا لیا اس سلسلہ میں سٹیڈیم روڈ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی دیوار پر اس خوبصورت منفرد منصوبے کا آغاز کر دیا گیا جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر نے کیا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ وقاص احمد گجر،چیف انکروچمنٹ انسپکٹر خرم شہزاد،وہاڑی چیمبر آف کامرس کے صدر میاں خالد حسین،(ر) پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد،ڈائریکٹر ہیومنز آف بورے والا ڈاکٹر سہیل عزیز،پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،چوہدری محمد اسحاق،سینٹری انسپکٹرز خالد جاوید،محمد افضل،اکبر علی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت ماحول انسان کی ذہنی آسودگی کا باعث بنتا ہے شہریوں کو خوبصورت ماحول کی فراہمی کیلئے سماجی اداروں کا انتظامیہ سے ملکر ایسے منصوبے شروع کرنا خوش آئند ہے درو دیوار کی خوبصورتی وہاں بسنے والے افراد کے دل و دماغ پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتی ہے بورے والا کی سول سوسائٹی شہر کو کلین،گرین اور خوبصورت بنانے میں جس جذبے سے کام کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور خوبصورت بنانے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اس موقع پر ڈائریکٹر ہیومنز آف بورے والا ڈاکٹر سہیل عزیز نے”بورے والا وال آرٹ” کے تحت دیواروں پر پینٹنگز کے اس منصوبے بارے بریفنگ دی۔