ہمارا موجودہ نظام تعلیم اور نظام عدل قرآن و سیرت کے مطابق نہیں۔پروفیسر محمد ابراہیم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جماعت اسلامی کے نائب مرکزی امیر و امیر جماعت کے پی کے سابق سینئر پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ ہمارا موجودہ نظام تعلیم،نظام سیاست اور نظام عدل قرآن و سیرت کے مطابق نہیں تعلیمی اداروں میں نئی نسل کو قرآن اور سیرت طیبہ سے ہم آہنگ کر کے ہی ہم آئندہ آنے والے نسلوں کے امام پیدا کر سکتے ہیں اسلامی نظام،عدل،سیاست اور تعلیم کے رستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہمارے منتخب عوامی نمائندگان ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اس فرسودہ نظام کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتے تعلیمی اداروں میں نئی نسل کو صرف تعلیم دی جاتی ہے جبکہ تربیت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی تربیت کے بغیر تعلیم بے سود ہے ایک اسلامی جمہوری نظام کے قیام کیلئے ہمیں اپنی نئی نسل کی تربیت اسلامی خطوط پر کرنا ہو گی جس کے بغیر صادق اور امین ہمارے ملک کے سربراہ نہیں بن سکتے اسلامی نظام میں حق حکمرانی صرف اللہ کی ذات کو ہے عوام کے منتخب نمائندے اللہ اور اسکے رسول کے نظام کو رائج کرنے اور ایک مثالی معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن(نافع) کے زیر اہتمام کریسنٹ ماڈل ہائی سکول میں منعقدہ “تعمیر سیرت کنونشن” سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر”نافع” محمد ابراہیم،سرپرست ضلع وہاڑی عبدالوحید خالد،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور اور ڈائریکٹر”نافع” یاسر وحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ترقی اپنی زبان کے بغیر ممکن نہیں جو تعلیم کردار سازی نہ کر سکے وہ بے سود ہے قومی سطح پر یکساں نصاب کے تحت رائج کئے بغیر تعلیم کے میدان میں ترقی ممکن نہیں اس کنونشن میں ضلعی امیر طارق محمود،جنرل سیکرٹری عبدلخالق شاکر،امیر جماعت اسلامی سٹی بورے والا محمد طاہر سلیم بلوچ،ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر،ڈائریکٹر مریم گرلز کالج پروفیسر جاوید اقبال،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے چیئرمین میاں جہانزیب،ڈائریکٹر تابندہ ماڈل سکول چوہدری محمد نعمان اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔