دیرینہ دشمنی پر ایک ہی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ،ایک شخص قتل جبکہ پانچ زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دیرینہ دشمنی پر ایک ہی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا شخص بھی چل بسا،واقعہ میں ایک شخص قتل جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ساہوکا کے نواحی قصبہ دیوان صاحب میں چاولیانہ برادری کے دو گروپوں میں مقدمہ بازی اور دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے تھے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے دو خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا تھا دوران فائرنگ زخمی ہونے والے محمد صدیق چاولیانہ کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اس طرح دونوں گروپوں سے جانبق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی پولیس تھانہ ساہوکا نے فریقین کی درخواستوں پر مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا تاہم اس خونی لڑائی کے بعد علاقہ میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔