عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

بورے والا(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی بورے والا اور انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہ کرنے اور اعظم سواتی کی ویڈیو لیک کرنے کے خلاف پی ٹی آئی راہنماؤں و جوائنٹ سیکرٹری ساوتھ پنجاب ملک فاروق اعوان،حمزہ بٹ صدر انصاف یوتھ ونگ،محمد رمضان جٹ تحصیل جنرل سیکرٹری،سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،سٹی سینئر نائب صدر محمد شہباز بھٹی،سٹی سیکرٹری اطلاعات کامران شاہد،تحصیل سیکرٹری انفارمیشن اعجاز احمد ڈھڈی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات راو محمد علی،رانا بشارت علی اور دیگر راہنماوں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پریس کلب سے گول چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے خطاب جوائنٹ سیکرٹری جنوبی پنجاب ملک فاروق احمد اعوان،سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،تحصیل جنرل سیکرٹری محمد رمضان جٹ،صدر یوتھ ونگ حمزہ بٹ،رانا بشارت علی،اعجاز احمد ڈھڈی،محمد مدثر اور میاں محمد طیب سمیت دیگر پارٹی عہدیداران و کارکنان نے کہا کہ عمران خان جس حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس روکنے کیلئے امریکہ کے غلام اور اسکے پٹھووں نے ان پہ قاتلانہ حملہ کروایا اعظم سواتی کی ویڈیو لیک کی اور قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی لیکن وہ جان لیں کہ یہ حقیقی آزادی کی جنگ اکیلے عمران خان کی نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی امریکی غلاموں اور میر جعفر صادق کے خلاف جنگ ہے جو ان سے آزادی حاصل کئے بغیر ختم نہیں ہو گی ہم اس تحریک کی کامیابی کیلئے عمران خان سے پہلے اپنا خون دینگے یہ ہر شخص کی ویڈیو بنانے والے سن لیں کہ انکی ویڈیو بھی اوپر بن رہی ہے جسکا حساب اوپر والا ہی لے گا اور انشاء اللہ ان سے قوم کو جلد نجات دلائے گا عمران جب بھی اسلام آباد کی کال دیں گے ہم لبیک کہیں گے اور اسلام آباد پہنچیں گے۔