وزیر اعظیم شہباز شریف کا “یو این کلائمیٹ چینج” کانفرنس سے خطاب

یورپ(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے یو این کلائمیٹ چینج کانفرنس COP27 کے سربراہ اجلاس سے خطاب میں قومی نقطہ نظر پیش کیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ترقی پذیر اور کمزور ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے شفاف طریقہ کار کے تحت موسمیاتی فنانس کے نئے،اضافی اور پائیدار وسائل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تباہی کی فرنٹ لائنز پر موجود افراد کی حقیقی بحالی کی ضروریات کو برقرار رکھنے کیلئے موجودہ مالیاتی فرق بہت زیادہ ہے،اقوام متحدہ کے نظام کے تحت ایک عالمی موسمیاتی رسک انڈیکس بنایا جانا چاہئے یہ اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے،پیرس معاہدے میں بیان کردہ طریقہ کار سے بھی زیادہ ذمہ داریوں کا احترام ہونا چاہئے۔