منگل کو دوبارہ آزادی مارچ شروع ہو گا جو نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔اعجاز بندیشہ

بورے والا(نیوز ڈیسک)عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پی ٹی آئی تحصیل بورے والا،آئی وائی ڈبلیو اور انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو شاہ فیصل کالونی سے شروع ہو کر لاہور روڈ،ملتان روڈ اور چونگی نمبر 5 سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ممبر پنجاب اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ،تحصیل جنرل سیکرٹری محمد رمضان جٹ،نائب صدور ملک صابر اعوان،رانا بشارت علی،یوتھ ونگ کے صدر حمزہ بٹ،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر ذیشان عرف شانی بھٹہ،سابق اقلیتی کونسلر افتخار مٹھو بھٹی اور خالد محمود راٹھ نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ عمران خان اپنی قوم کی آزادی کی خاطر نکلا ہے اور حقیقی آزادی کی یہ تحریک اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے پوری قوم اپنا خون نچھاور کرنے کیلئے تیار ہو جائے منگل کو دوبارہ آزادی مارچ شروع ہو گا جو نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔