عمران خان کے پاس ثبوت ہے تو پیش کریں وزارت عظمی چھوڑ دوں گا۔شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل اور پرسوں ایک مرتبہ پھر الزام تراشی کے ذریعے جھوٹ اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا گیا ہے عمران خان آپ قوم کو تباہی کے کنارے پہچانے کی حرکتیں کر رہے ہو تو میرا فرض ہے کہ پاکستان کو بچانے کیلیے اپنا کردار ادا کروں،عمران نیازی اگر آپکے پاس ثبوت ہیں کہ خدانخواستہ ان تین لوگوں نے سازش کی تو پھر مجھے ایک لمحہ بھی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا کوئی حق نہیں ہے،ماضی کی طرح آپ جھوٹ نہ بولیں ثبوت قوم کے سامنے لے آئیں،ہمارے خلاف اپنی مرضی کی FIR کٹوانا چاہتے ہیں تو کٹوا دیں لیکن ماضی کی طرح اس بار بھی قوم کو انہوں نے ثبوت نہ دیا تو پورا پاکستان اس بات پر یکسوع ہونا چاہیے کہ اس الزام کے بعد اگر عدالت عظمیٰ خاموش بیٹھیں گی تو اس ملک کے ساتھ بڑا ظلم اور زیادتی ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف ہیروئن کا جعلی “کیس” کس نے ڈالا تھا؟ عمران خان کی ذاتی ہدایات پر یہ کیس بنایا گیا اور رانا ثناء اللہ کی ضمانت میرے دور حکومت میں نہیں بلکہ عمران خان کے دور حکومت میں ہوئی اس آدمی کا پتھر کا دل ہے 75 سالہ تاریخ میں جتنی سپورٹ اس ادارے نے عمران نیازی کو دی ہے وہ کسی نے اپنے خواب و خیال میں بھی نہیں دیکھا تھا عمران نیازی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک ادارے سے اتنا زیادہ فائدہ اٹھانے کے بعد اسی کو لعن طعن کرے۔