عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے روڈ بلاک کر دیئے

بورے والا(نمائندہ خصوصی)عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ملتان روڈ اور لاہور روڈ قومی شاہراہیں دو مقامات سے بلاک کر دیں،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،کارکنان نے قومی شاہراہوں پر دھرنے دے دیئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک کارکن کے جاں بحق ہونے اور عمران خان سمیت دیگر قائدین کے زخمی ہونے کے واقعہ کے خلاف آج بورے والا میں پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے سٹی صدر میاں عبدالمتین،محمد اکرم بھٹی،کامران شاہد،محمد شہباز بھٹی،وزیر علی بھٹی،چوہدری مختار احمد جٹ،حافظ نوید بھٹی اور دیگر عہدیداران کی قیادت میں قومی شاہراہ ملتان روڈ پی آئی لنک پل کو بند کر کے احتجاجی مظاہرے کے بعد دھرنا دے دیا کارکنان کی طرف سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ لاری اڈا پر سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری خالد محمود چوہان،سردار خالد نثار ڈوگر،امیدوار قومی اسمبلی سید سلمان مہدی،کشف العارفین غوری اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات راو محمد علی کی قیادت میں چیچہ وطنی روڈ،لاہور روڈ اور ملتان روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دیا سینکڑوں کارکنان نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ان کا کہنا ہے کہ قیادت کی طرف سے کسی بھی ہدایت سے قبل احتجاجی دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔