گورنر پنجاب نے زرعی یونیورسٹی کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے کی یقین دہانی کروا دی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کی قیادت میں لیگی راہنماوں کی گورنر پنجاب سے ملاقات،زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کادرجہ دلوانے کی یقین دہانی،ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کی قیادت میں تحصیل بورے والا سے مسلم لیگی راہنماوں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور،سابق چیئرمین یوسی و صدر مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی 231 چوہدری سعید احمد آرائیں اور راو فضل الرحمان پر مشتمل وفد نے آج گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی جس میں لیگی وفد نے گورنر پنجاب سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیپمس بورے والا کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جبکہ انہیں زرعی یونیورسٹی بورے والا کے دورہ کی بھی دعوت دی گورنر پنجاب نے سب کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دلوانے کے علاوہ بورے والا آنے کی دعوت بھی قبول کرلی اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو اسوقت عمران خان نے ایک نازک صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے جو کہ ناصرف ملکی ترقی کے رستے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے بلکہ وہ قوم کو انتشار اور انارکی کی طرف دھکیل کر عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں حکومت اور ملکی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلائی جا رہی ہے جو کہ ملکی سالمیت اور اسکی معیشت کے خلاف ایک سازش ہے قوم کو ملکی ترقی اور اسکے استحکام کی خاطر اس سازش کا حصہ ہرگز نہیں بننا چاہیئے۔