وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی نار گروپس کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے راہنما و وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی نار ایشیا کے “ای وی پی” اور ہیڈ جورجن روسٹرپ نے ملاقات کی اور پاکستان میں مواقع اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خزانہ نے “ٹیلی نار گروپس” کی خدمات اور انتھک کوششوں کے ذریعے پاکستان کی خدمت کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا۔