اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے کاروائی کرتے ہوئے دو دوکانوں کو سیل کر دیا

بورے والا(کاشف اقبال چوہدری سے)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عادل عمر نے انچارج انکروچمنٹ برانچ اور سینٹری انسپکٹر کے ہمراہ تحصیل بازار اور وہاڑی بازار کا وزٹ کیا اور وہاڑی بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حاجی شیخ دین کریانہ سٹور اور ابرھیم سموسہ پوائنٹ کو سیل کر دیا اس موقع پر انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ بورے والا شہر کو ہر طرح کی تجاوزات سے پاک کیا جائے گا اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنا کر شہر کو ایک ماڈل بازار بنایا جائے گا۔