روپے کی قدر میں کمی کے بعد ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روپے کی قدر میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ،انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ تین تجارتی سیشنز میں مقامی کرنسی کیلئے جیت کے مختصر سلسلے کے بعد بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوا،تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 0.97 روپے کا اضافہ ہوا انٹر بینک مارکیٹ میں انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران مقامی یونٹ کے مقابلے میں امریکی ڈالر 220.70 روپے پر ٹریڈ کرتا ہے دوپہر ایک بجے کے قریب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 220.70 روپے پر بدل رہا تھا۔