جمعہ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا۔عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم پاکستان و چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جمعہ کو 11 بجے لبرٹی لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کروں گا یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا اسے کوئی نہیں روک سکے گا لانگ مارچ کیلئے میرا عزم کبھی اتنا تگڑا نہیں تھا جتنا آج ہے،ملک میں انصاف کے قیام کیلئے پوری قوم کو میرا ساتھ دینا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ سیاست نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کی جنگ ہے ڈاکو راج سے نجات کیلئے یہ وقت فیصلہ کن ہے 28 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا لانگ مارچ لبرٹی چوک لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گی۔
نکلو پاکستان کی خاطر
عزم عالیشان کی خاطر!