پٹرولنگ پولیس میں تعنیات سجاد علی چوہدری اسسنٹنٹ سب انسپیکٹر کے عہدے پر پرموٹ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس وہاڑی ملک محمد رفیق نے کہا ہے کہ محکمانہ ترقی سے ملازم کی استعداد کار بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جسے وہ احسن طریقے سے ادا کر کے نا صرف محکمے بلکہ اپنے جونئیرز کیلئے بھی مثال بن جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹرولنگ پولیس وہاڑی میں تعنیات سجاد علی چوہدری کو اسسنٹنٹ سب انسپیکٹر کے عہدے پر پرموٹ ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدر پریس کلب وہاڑی شیخ خالد مسعود ساجد،صدر ٹیچرز یونین ایسوسی ایشن ماسٹر عاشق علی چوہدری،صادق علی چوہدری سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار،شکیل احمد تارڑ ریڈر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس،ریاض احمد بھٹی،رائے شہزاد احمد نور،احمد گھمن اور راؤ محمد اطہر سمیت ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ڈی ایس پی ملک محمد رفیق نے کہا کہ اگر محنت اور لگن کے ساتھ ملازمت کی جائے تو انسان ترقی کی منازل پر قدم رکھتا جاتا ہے ترقی اسی محنت کا پھل ہے محکمے میں موجود تمام ملازمین و افسران کو اس بات کا یقین رکھنا چاہیے کہ اگر وہ تندہی اور لگن سے اپنے کام کو جاری رکھیں تو کامیابی بھی ملتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس وہاڑی جرائم کو کنٹرول کرنے اور شاہراوں کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائے ہوئے ہیں موسم سرما کی باعث پٹرولنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اس موقع پرصدر ٹیچر یونین ضلع وہاڑی ماسٹر محمد عاشق چوہدری نے بھی ترقی پانے والے اے ایس آئی سجاد چوہدری کو مبارک باد دی۔