عوام کی حفاظت کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار کا احسن قدم

وہاڑی(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار نے کہا ہے کہ وہاڑی پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضامن ہے اور اس سلسلہ میں اقدامات کیے جا رہے ہیں،تمام ایس ایچ اوز اور فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ضلع وہاڑی میں کسی بچہ،عورت یا مرد کے گم ہونے یا اغواء کی کمپلینٹ ملے تو فوری پر مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے مقدمہ درج نہ کرنے میں کسی بھی قسم کی غفلت،کوتاہی اور عدم دلچسپی پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اگر مقامی تھانہ میں اطلاع یابی کے باوجود پولیس کاروائی نہ کرے تو وہ بلا ججھک میرے آفس میں آ کر قانونی کاروائی کروا سکتا ہے یا ہمارے ان نمبرز 03218551515 , 03327675007 پر رابطہ کر سکتا ہے آ پ مجھ سے صرف ایک کال کی دوری پر ہیں۔