توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا،’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ کا نعرہ لگانے والے کپتان نے اپنے دور حکومت میں توشہ خانہ پر خوب ہاتھ صاف کئے،کروڑوں روپے کی قیمتی گھڑیاں اور لاکھوں روپے مالیت کی انگوٹھیاں انتہائی معمولی قیمت پر لے کر بیچ ڈالیں جبکہ 8 لاکھ روپے کے تحائف تو مفت میں ہی ہتھیا لیے۔