عمران خان چار سال پاکستان کے عوام پر مسلط رہے۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان کی گفتگو سننے کے بعد یقین ہو گیا کہ وہ سیاسی انزائمر کے مرض میں مبتلا ہیں،عمران خان ملک میں انتشار،سیاسی عدم استحکام اور افراتفری مچانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان چار سال پاکستان کے عوام پر مسلط رہے اپنے چار سالہ دور میں عمران خان نے ملک کا معاشی قتل کیا اور ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا،عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا،کرپشن اور لوٹ مار کی داستانیں رقم کیں،عمران خان اقتدار کی ہوس اور لالچ میں اندھے ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن کے اندر اپنی ہی آٹھ سیٹوں میں سے دو سیٹوں پر ہارے ضمنی الیکشن جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں وفاق پر یلغار کرنے کا لائسنس مل گیا ہو کراچی اور ملتان کے ضمنی الیکشن عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ہے،عمران خان نے ضمنی انتخاب میں چھ سیٹیں جیتی ہیں آج وہ الیکشن کمیشن کی توہین کریں ناں؟،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کو آرمی چیف کی تعیناتی پر تکلیف ہے عمران خان نے 75 سال میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا عمران خان نے ملکی قرضوں کو 45 ہزار ارب روپے تک پہنچایا عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا، وفاقی وزیر اطلاعات
ہر جگہ کشکول لے کر گئے، ملک کو مقروض کیا-