لاری اڈا اور نواحی گاﺅں146 ای بی نہر سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لاری اڈا اور نواحی گاﺅں146 ای بی نہر سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد،نعشوں کو لاوارث قرار دیکر دفن کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق آج صبح تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ لاری اڈا مسافر خانہ کے قریب ایک نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تو ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریبا 50سال تھی اور نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا اسے اٹھا کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مردہ خانے میں پہنچایا جبکہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاوں 146ای بی میں راجباہ سے بھی ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریبا 40سال معلوم ہوتی تھی اسکی نعش کو نکال کر مردہ خانے پہنچایا شناخت نہ ہونے پر پولیس نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کی مدد سے دونوں نعشوں کو لاوارث قرار دے کر دفن کر دیا۔