وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات کی،پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے میں آئی ایف سی کے کردار کو سراہا،وزیر خزانہ نے پاکستان میں آئی ایف سی کی شمولیت کو بڑھانے کے ممکنہ ذرائع پر بھی تبادلہ خیال کیا خاص طور پر تجارتی مالیات کے لیے،انہوں نے اس سلسلے میں آئی ایف سی کی طرف سے درکار تمام سہولتوں کی یقین دہانی کرائی،مسٹر مختار ڈیوپ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان کیلئے آئی ایف سی کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔