وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکائیف سے ملاقات

قازقستان(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی آستانہ قازقستان میں جاری سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس کے موقع پر قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکائیف سے ملاقات،پاکستان اور قازقستان کے مابین دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی،ملاقات میں کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔