ہسپتال بند کر کے مریضوں کو بے یارو مددگار چھوڑنا ناقابل برداشت ہے۔سردار خالد ڈوگر

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نرس پر تشدد کا واقعہ انتہائی افسوس ناک تھا اور اسکی ہر شہری نے مذمت بھی کی اور اسکے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو گیا تھا جسکے بعد ہسپتال کی نرسسز اور ڈاکٹرز کو احتجاج اور ہڑتال کا رستہ اختیار نہیں کرنا چاہیئے اس تین روزہ ہڑتال،احتجاج اور مظاہروں سے علاج کیلئے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو جو تکلیف اٹھانا پڑی اسکا ذمہ دار کون ہے حالات کو سنگینی کی طرف لے جانے والے اسکے ذمہ دار ہیں ہسپتال کے موجودہ حالات قابل افسوس ہو چکے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیئے اور اس ہڑتال کی وجہ سے ایک خاتون کی جان چلی گئی اس مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کرنی چاہیئے اور نرس پر تشدد کرنے والوں کو بھی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔