غلہ منڈی کے الیکشن کیلئے عاشق آرائیں گروپ کی طرف سے احتشام داﺅد صدارت کے امیدوار نامزد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن کیلئے چوہدری عاشق آرائیں گروپ کی طرف سے چوہدری احتشام داﺅد صدارت کے امیدوار نامزد،100 سے زائد ارکان نے احتشام داﺅد کی نامزدگی کی تائید کر دی،مدمقابل امیدوار کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع،انتخابات کیلئے پولنگ یکم اگست کو ہو گی،تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز ہو گئیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے غلہ منڈی کے ناقابل شکست عاشق آرائیں گروپ کا ایک مشاورتی اجلاس زیر قیادت چوہدری محمد عاشق آرائیں منعقد ہوا جس میں گروپ کے 100 سے زائد ارکان نے متفقہ طور پر چوہدری احتشام داﺅد کو صدارت کے عہدہ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا اجلاس میں شریک تمام ارکان نے چوہدری احتشام داﺅد کو اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایا جبکہ انکے مدمقابل اتفاق گروپ کی طرف سے آئندہ 24 گھنٹوں میں امیدوار سامنے آنے کا امکان ہے الیکشن کمیشنر برائے انتخابات ملک عتیق الرحمان کی جانب سے جاری کردہ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے کاغذات کی جانچ پڑتال اور کاغذات واپس لینے کی تاریخ 17 جولائی تا 18 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست اور نشانات الاٹ کیئے جائیں گے انتخابات کیلئے پولنگ یکم اگست کو صبح 9 بجے سے دوپہر دو بجے تک ہو گی۔