ڈی سی وہاڑی مبین الٰہی نے وکلاء کیلئے ”بار روم“ میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی سی وہاڑی مبین الٰہی نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عمر فاروق کے ہمراہ بار روم کا دورہ کیا ڈی سی وہاڑی نے وکلاء کیلئے ”بار روم“ میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا اس موقع پر صدر بار چوہدری سلمان یوسف گھمن،جنرل سیکرٹری میاں رمیض احمد بیٹو نے ”بار روم“ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ڈی سی وہاڑی مبین الہی نے کہا کہ وکلاءکی سہولت کیلئے کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے تا کہ وکلاءکو کورونا ویکسیئن لگوانے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے صدر بار چوہدری سلمان یوسف گھمن نے ویکسینیشن سنٹر کے قیام پر ڈی سی وہاڑی کا شکریہ ادا کیا انہیں بار کے حوالے سے مسائل سے بھی آگاہ کیا جسے ڈی سی وہاڑی مبین الٰہی نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال،سنیئر راہنما تحریک انصاف خالد نثار ڈوگر اور وکلاءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔