گندم کے ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عمر فاروق نے کہا ہے کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ذخیرہ اندوز مارکیٹ میں گندم کی قلت پیدا کر کے اسکی قیمت میں اضافہ کے ذمہ دار ہیں لیکن حکومت گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ میں ملوث افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی ملک میں گندم کی کوئی کمی نہیں لیکن معاشرے کی چند کالی بھیڑیں اپنے ناجائز منافع کی خاطر اسکی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے ذریعہ ناصرف قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں بلکہ اپنی روزی کو بھی حرام کر رہے ہیں ایسے افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے عوام کو چاہیئے کہ اپنے ارد گرد ذخیرہ شدہ گندم کی اطلاع فوری طور پر مجھے براہ اس نمبر 03167575475 پر دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔