بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)غلہ منڈی بورے والا کے آڑھتیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے ناروا رویہ کے خلاف منڈی میں گندم کی خردوفروخت بند کر دی،سرکاری پرمٹ پر دیگر شہروں کو گندم کی سپلائی کو غیر قانونی اور ذخیرہ اندوزی قرار دینے کی مذمت،تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ندیم انور چوہدری منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عمر فاروق کے آڑھتیوں سے ناروا رویہ اور گندم کی قانونی خریدوفروخت میں بے جا مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ غلہ منڈی میں گندم کی خریدوفروخت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے آئندہ زمینداروں سے نا گندم خریدی جائے گی اور نہ فروخت کی جائے گی اجلاس میں کہا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے غلہ منڈی میں قانونی طریقے سے محکمہ فوڈ کے پرمٹ پر لاہور کی فلور ملز کو سپلائی کی جانے والی گندم کی پکڑ دھکڑ اور اسے غیر قانونی قرار دیکر آڑھتیوں کے کاروبار کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ تحصیل بورے والا سے محکمہ پاسکو کو گندم کی خریداری کا اختیار ہے اورمحکمہ خوراک پنجاب صرف وہاڑی تحصیل سے گندم خریدنے کا مجاز ہے گندم کے موجودہ سیزن میں غلہ منڈی بورے والا کے آڑھتیوں نے محکمہ خوراک کو 50 کلو گرام کی 92 ہزار 243 جبکہ محکمہ پاسکو کو 100 کلو گرام کی 21 ہزار 120 بوری فراہم کی ہے لیکن آئندہ غلہ منڈی میں گندم کی خریدوفروخت بند کر کے سرکاری اداروں کو گندم فراہم نہیں کی جائے گی۔

About Author