پنجاب حکومت کی جانب سے میونسپل کمیٹیوں کو ماہانہ ترقیاتی فنڈز کے اجراءمیں تاخیر سے ترقیاتی منصوبے ٹھپ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب حکومت کی جانب سے میونسپل کمیٹیوں کو ماہانہ ترقیاتی فنڈز کے اجراءمیں تاخیر سے ترقیاتی منصوبے ٹھپ،ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے عوامی شکایات میں اضافہ،بلدیاتی نمائندے ارکان اسمبلی کے فنڈز سے گزارا کرنے لگے،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بورے والا سمیت صوبے بھر کی میونسپل کمیٹیوں کو گذشتہ دو ماہ سے ماہانہ ترقیاتی فنڈز کے اجراءمیں تاخیر کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کی حدود میں کونسلرز اور عوام کی جانب سے نشاندہی کے باوجود متعدد ترقیاتی کام ٹھپ ہو چکے ہیں قبل ازیں پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز میں سے چیئرمین بلدیہ نے میونسپل کمیٹی کے تمام وارڈز کی سطح پر6لاکھ روپے فی کس ترقیاتی منصوبے شروع کروائے تھے لیکن اُسکے بعد کونسلرز اور دیگر عوامی نمائندے پنجاب حکومت کی طرف سے ملنے والی ترقیاتی گرانٹ کے منتظر ہیں اور گلی،محلوں میں درمیانی درجے کے ترقیاتی کام بھی تاخیر کا شکار ہیں۔