بڑی عدالت سے بڑی خبر،پانامہ کیس کا فیصلہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سنا دیا جائے گا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بڑی عدالت سے بڑی خبر،پانامہ کیس کا فیصلہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سنا دیا جائے گا،عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ 21 جولائی کو محفوظ کیا تھا،ذرائع کے مطابق آج صبح سے ہی سکیورٹی اداروں نے پانامہ کیس کا فیصلہ جلد آنے کے امکان کے پیشِ نظر عدالتِ عظمیٰ کے اردگرد سخت سکیورٹی انتظامات شروع کر دیئے تھے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں کہ کل سنایا جانے والا فیصلہ مختصر ہو گا یا مفصل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ فیصلہ سنائے گا عدالت عظمیٰ وزیرِ اعظم کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی یا عدم نااہلی پر فیصلہ دے گی فیصلہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجاز افضل،جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس گلزار اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل ہے پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ ہے متعلقہ اداروں کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی گئی ہے پولیس کی بھاری نفری ریڈ زون پہنچ گئی ہے رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔