مرکزی صدر کسان اتحاد ذوالفقار اعوان کی گاڑی پر فائرنگ،ساتھی کسان شدید زخمی،ہسپتال منتقل
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی گاڑی پر فائرنگ،فائرنگ کی زد میں آ کر ساتھی کسان شدید زخمی،زخمی کسان کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے کاروائی شروع کر دی،درخواست میں واپڈا ملازم پر فائرنگ کا الزام،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان اپنے ساتھی کسان راہنماء طیب واہلہ کے ہمراہ ملتان روڈ پر جا رہے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں سوار کسان راہنماء طیب واہلہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ مرکزی صدر ذوالفقار اعوان محفوظ رہے زخمی کسان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش قرار دی جا رہی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد اشرف تبسم بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے مقدمہ کے اندراج کیلئے دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ واپڈا لائن میں اسد اللہ اور اسکے ساتھیوں نے کی ہے جن کے ساتھ میٹر اتارنے پر معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی اس واقعہ پر کسان اتحاد کے مرکزی صدر کا کہنا ہے واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر ملزمان کوفوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ کسان احتجاج کریں گے جسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔