ہم سب کو متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے ۔ علی اکبر بھٹی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے،قوم کا ہر فرد اپنی جگہ پر محافظ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر میجر طفیل شہید کے مزار پر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سکول کے طلبا و طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلوز کے ذریعے حب الوطنی کا اظہار کیا تقریب سے میجر جنرل معظم اعجاز نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،ڈی ایس پی طاہر مجید ملک،چیئرمین یوسی چوہدری محمد اسحاق اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔