شہید کا مرتبہ و مقام بہت بلند ہے،قوم کا جذبہ اور اعتماد پاک فوج کو مضبوط کرتا ہے ۔ جنرل معظم اعجاز
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میجر جنرل معظم اعجاز نے کہا ہے کہ شہید کا مرتبہ و مقام بہت بلند ہے،قوم کا جذبہ اور اعتماد پاک فوج کو مضبوط کرتا ہے،شہداءکی قربانیوں کی بدولت قوم چین وسکون حاصل ہے،پاک فوج دفاع وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر میجر طفیل شہید کے مزار پر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دشمن کو معلوم ہے اس قوم کو شکست دینا ممکن نہیں پاکستان انشاءاللہ ہمیشہ قائم رہنے کے لیے ہے جب تک ہمارے جوانوں میں جذبہ شہادت موجود ہے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی،ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،ڈی ایس پی طاہر مجید ملک،چیئرمین یوسی چوہدری محمد اسحاق اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔