ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث تین ملزمان کو سزائیں سنا دیں
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل سیشن جج بورے والا یونس عزیز نے منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث تین ملزمان کو سزائیں سنا دیں،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بورے والا یونس عزیز نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے منشیات فروشی کے مقدمہ کے ملزم اصغر علی کو ایک سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 15 روز قید،اسی تھانہ کے شوکت علی کو ساڑھے چھ سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ پر چھ ماہ قید جبکہ تھانہ سٹی کے ایک مقدمہ میں ملزم میر واعظ نامی منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے سات سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ساڑھے چھ ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی۔