بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،ایک 10 سالہ بچے سمیت مزید 10 افراد میں ”کورونا“ کی تصدیق،تفصیلات کے مطابق ”کورونا وائرس“ کی تیسری لہر کے وار تیزی سے جاری ہیں بورے والا شہر اور اسکے گردونواح میں گذشتہ روز ایک 10 سالہ بچے سمیت مزید 10 افراد میں ”کورونا وائرس“ کی تصدیق ہو گئی جس سے تیسری لہر میں ”کورونا“ کے مریضوں کی تعداد 56 سے تجاوز کر گئی ”کورونا“ سے متاثرہ مریضوں کو انکے گھروں میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز باعث تشویش ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ ”کورونا“ سے بچاﺅ کے حوالہ سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اب بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی ”کورونا“ سے متاثر ہو رہے ہیں جس کیلئے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے انہوں نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق اپنی رجسٹریشن کے بعد مقامی ”کورونا“ ویکسینیشن سنٹر قائد اعظم سٹیڈیم کے جمنیزیم میں پہنچ کر ویکسیئن لگوائیں۔

About Author


How can I help you? :)

18:12
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔