بورے والا سپر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ میں بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی کامیابی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا سپر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ میں بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی کامیابی،مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا،تفصیلات کے مطابق قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں بورے والا سپر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں بی ٹی ایم کرکٹ کلب بورے والا اور مسلم جمخانہ کرکٹ کلب بورے والا کے مابین میچ کھیلا گیا مسلم جمخانہ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 110 رنز بنائے جس میں محمد اظہر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی طرف سے باﺅلرز فرحان سرفراز اور انجم نوید نے 3/3 جبکہ فرخ رامے نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا بی ٹی ایم کرکٹ کلب بورے والا نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی طرف سے فرحان سرفراز اور عمر فاروق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 31/45 رنز بنائے فرحان سرفراز کو آل راﺅنڈ کارکردگی کی بنا پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر بی ٹی ایم کرکٹ کلب کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر شاہد صدیق نے ٹیم کی شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ٹیم کے کھلاڑی اپنے شاندار کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔