اپوزیشن کے جلسے،جلوسوں اور دھرنوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی۔ظہیر عباس
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی مانچسٹر کے راہنما ظہیر عباس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا قائم کردہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کاردگی انتہائی شاندار رہی ہے دو سالوں میں عوام کی طرف سے موصول ہونے والی 25 لاکھ 95 ہزار شکایات کا ازالہ کر کے ان کو ریلیف دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 11 مختلف الخیال سیاسی جماعتوں کا ملغوبہ ہے ان کا معیار دوہرا ہے اپنے پروگراموں میں لوگوں کو ”کورونا رپورٹ کلیئر“ کروا کے آنے کا کہہ رہے ہیں اور جلسوں میں لوگوں کو بلا کر انکی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اپوزیشن کے جلسے،جلوسوں اور دھرنوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی جنوری آ کر گزر جائیگا ان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔