آلودگی کے خاتمے اور ملک کو سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری وقت کی ضرورت ہے۔ایڈیشنل سیشن جج
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل سیشن جج بورے والا ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور ملک کو سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری وقت کی ضرورت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایک سروے کروایا گیا تھا جسکی روشنی میں اب تمام تحصیل و ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطہ اور ججز کالونیوں میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تحصیل بورے والا میں ایک ہزار نئے پودے لگائے جائیں گے جنکی نگہداشت کو بھی یقینی بنایا جائے گا،درخت لگانا سنت رسول بھی ہے اور ہمارے ماحول کو صاف رکھنے کیلئے بھی اشد ضروری ہے،ملک کو سرسبز و شاداب بنا کر ہم آئندہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنا سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کورٹس کے احاطہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز وسیم مبارک،شوکت جاوید،سلیم اقبال،سینئر سول جج ناصر حسین،سول ججز بلال مدنی،زاہد حسین،ساجد یعقوب،بشریٰ شہزادی،آصف اقبال،طاہر منطور،نعمان طاہر،عثمان بشیر،صدر بار نوید احمد چیمہ،سیکرٹری بار کاشف مقبول جٹھول اور محکمہ جنگلات کا عملہ بھی موجود تھا تقریب میں تمام ججز اور بار کے عہدیداران نے بھی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے۔