درخت زمین کا حسن اور زیور ہے اور خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔رانا اورنگزیب
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے کہا ہے کہ درخت زمین کا حسن اور زیور ہیں اور اسکی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں،درخت ماحول کو خوشگوار بناتے اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر (سیکنڈری لیول) میں ”گرین اینڈ کلین“ پاکستان کی مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور صاف ستھرے ماحول کیلئے ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ ملک میں اپنے حصے کا ایک ایک پودا ضرور لگائیں اس موقع پر پرنسپل ظفر اقبال نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور قومی فریضہ ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ مالی فائدہ بھی پہنچاتے ہیں درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ سپیشل بچوں کیلئے امسال سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں میٹرک کیلئے داخلے شروع کر دئیے گئے ہیں اس موقع پر محمد جاوید،محمد سلیم،محمد اقبال،محمد ارشد،ظہور احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔