پانامہ فیصلے نے شاہی خاندان اور اُنکے حواریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ جہانگیر خان ترین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے نے شاہی خاندان اور اُنکے حواریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اور اب وہ پاگل پن کا شکار ہو کر عدلیہ اور ملکی سلامتی کے ضامن ادارے کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں امریکہ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر حکومتی سطح پر وزیر اعظم کا دو ٹوک موقف سامنے نہ آنے سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ مودی کے یاروں کی رضا مندی کے بغیر وزیر اعظم کو پالیسی بیان دینے کی ابھی اجازت نہیں ملی اگر ہماری خارجہ پالیسی اور حکومتی امور کے فیصلے ایک نااہل شخص کی ڈکٹیشن پر ہونگے تو ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیسے قائم ہو گی،عمران خان نے امریکہ کو جرات مندانہ جواب دیکر یہ ثابت کیا ہے کہ ناصرف پاکستانی قوم بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں پانامہ زدہ کرپٹ خاندان اب نیب کے شکنجے میں آچکا ہے اور کسی نئے این آر او کی تلاش میں ملکی سالمیت کو بھی داﺅ پر لگانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے چوروں اور تاریخ کے بدترین آمروں کا انجام اب بہت قریب ہے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے ان کرپٹ خاندانوں سے نجات دلائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر پی ٹی آئی بورے والا ملک فاروق اعوان،چوہدری اعجاز اسلم اور ملک امتیاز احمد پر مشتمل تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔