بھارتی آبی جارحیت کے خطرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بھارتی آبی جارحیت کے خطرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے،دریا ستلج میں سیلاب کے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر ہیڈ اسلام کے مقام پر مختلف اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے موک ایکسر سائز کی گئی،تفصیلات کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے خطرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں دریا ستلج میں سیلاب کے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر ہیڈ اسلام کے مقام پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) وقاص رشید کی سربراہی میں مختلف اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے موک ایکسر سائز کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر قسم سے حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے تمام محکمے شارٹ نوٹس پر کم سے کم وقت میں متاثرہ مقامات تک پہنچنے کیلئے الرٹ رہیں گے ”کورونا وائرس“ کے باوجود ضلعی انتظامیہ وہاڑی کی عوام کے دیگر مسائل سے بھی غافل نہیں ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں کسی بھی ادارہ یا شخص کی غفلت اور سستی کی کسی قسم کی گنجائش نہیں ہے موک ایکسر سائز میں تمام اداروں نے اپنی جن پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے موک ایکسر سائز میں ریسکیو 1122،پولیس،سول ڈیفنس،محکمہ ہیلتھ،میونسپل کمیٹی،لائیوسٹاک سمیت متعدد محکموں کے کارکنوں نے حصہ لیا موک ایکسر سائز کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خلیل دانش،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فاروق ڈوگر،اے سی وہاڑی احمد نوید بلوچ،ڈاکٹر فواد قریشی بھی موجود تھے موک ایکسر سائز میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ان کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر کے علاج معالجہ کی فرضی مشقیں بھی کیں۔