پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور اس کے استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں ۔ خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ( ن) کے راہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی233 سردار خالد محمود ڈوگر کی قیادت میں مجاہد کالونی سے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل جشن آزادی ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی وائس چیئرمین رانا شاہد سرور،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،چیئرمین یو سی پیر عامر ممتاز چشتی،نثار احمد ولیکا،سردار شاہد محمود ڈوگر،سردار شاہد کریم ڈوگر،ایم ایس ایف اور ن لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی لاہور روڈ،لاری اڈہ،ملتان روڈ اور مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی واپس مجاہد کالونی جا کر اختتام پذیر ہو ئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار خالد محمود چوہان نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اُن شہداءکی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کی قیادت میں ایک آزاد اسلامی فلاحی ریاست کا حصول یقینی بنایا پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور اس کے استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں آج بھی فوج کا کردار قابل فخر ہے۔