پی ٹی آئی راہنما چوہدری قربان چوہان اورچوہدری خالد چوہان کی زیر قیادت جشن آزادی ریلی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان اور ضلعی صدر و سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان کی قیادت میں سیٹلائٹ ٹاﺅن سے جشن آزادی ریلی نکالی گئی ریلی فوارہ چوک سے شروع ہوئی لاڑی اڈا اور شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کالج روڈ کے باہر آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سٹی صدر ملک فاروق احمد اعوان،تحصیل صدر طارق محمود باجوہ،جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز اسلم،سٹی جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم، چوہدری محمد شفیق گجر،ملک امتیاز احمد،ملک محمد سرور،سعید قریشی،حافظ راشد ستار اور دیگر راہنماﺅں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔