بورے والا میں ہونے والی شدید بارش کے بعد گلیاں اور بازار پانی میں ڈوب گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا اور گردونواح میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے بعد گلیاں اور بازار پانی میں ڈوب گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بارش سے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا،گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا،بارش کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری کم رہی،تحصیل کمپلیکس میں سٹمپ وینڈر کا لان پانی سے بھر گیا جبکہ گول چوک،پرانا ڈاکخانہ چوک،لکڑمنڈی روڈ،غلہ منڈی،سبزی منڈی،غلہ گودام،کچی آبادی،مجاہد کالونی،حبیب کالونی،عظیم آباد،فضل آباد،معصوم شاہ روڈ،مدینہ کالونی،اقبال نگر،نور بلاک،سلمان ٹاﺅن اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا دریں اثناء میونسپل کارپوریشن کا عملہ نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے میں مصروف رہا۔