بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سرکاری کالجز میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کاﺅنٹر قائم کرنے کا مطالبہ،حکومت کی طرف سے ہیلتھ پرفارما کی شرط نے طالب علموں کو سخت سردی میں الجھن میں ڈال دیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری کالجز میں داخلہ کے خواہش مند طالب علموں کیلئے میڈیکل ہیلتھ پرفارما کی شرط عائد کی گئی ہے جس کی تکمیل کیلئے طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد سرکاری ہسپتال میں سخت سردی کے باوجود دھکے کھانے پر مجبور ہے طالبعلم لڑکے لڑکیاں اور ان کے والدین ہسپتال میں باضابطہ کاﺅنٹر اور ڈاکٹر مقرر نہ کئے جانے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں طالب علموں خصوصاً لڑکیوں اور ان کے والدین کا کہنا تھا کہ ہمیں صبح سے لیکر شام تک ہسپتال میں موجود رہنا پڑ رہا ہے ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے بچے اور بچیوں کے میڈیکل کوائف کی تکمیل کیلئے الگ سے کاﺅنٹر قائم کیا جائے تا کہ بوائز اور گرلز طلباء کو اس سلسلہ میں درپیش مسائل ختم ہوں اور وہ باآسانی اپنے میڈیکل کوائف مکمل کر سکیں۔