صدر بار فرقان یوسف نے سالانہ الیکشن کیلئے نیا بورڈ تشکیل دے دیا،پولنگ 11 جنوری کو ہو گی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ الیکشن کیلئے نیا بورڈ تشکیل،الیکشن بورڈ نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا،پولنگ 11 جنوری کو ہو گی،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا کے صدر ملک فرقان یوسف کھوکھر نے گذشتہ روز آئندہ سال 2020 کے الیکشن کیلئے نیا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا جس کے مطابق چوہدری منصر نوید گجر (چیئرمین)،حاجی محمد رحمان کھوکھر اور رانا خادم حسین ممبران نامزد کر دئیے گئے،نئے چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری منصر نوید گجر اور ارکان نے سال 2020 کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 26 اور 27 دسمبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک وصول کیے جائیں گے،کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات 28 دسمبر،کاغذات نامزدگی واپسی اور حتمی امیدواروں کی فہرست 30 دسمبر جبکہ انتخابات کیلئے پولنگ 11 جنوری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی۔