بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دی سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کے نوجوان تائیکوانڈو کھلاڑی ملک شہباز احمد نے کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 3 گولڈ میڈل جیت لئے،تفصیلات کے مطابق سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کے نوجوان تائیکوانڈو کھلاڑی ملک شہباز احمد نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 14 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل جیت لئے اس نوجوان کھلاڑی نے ساﺅتھ ایشیئن گیمز میں بھی مختلف کیٹیگری میں بھی دو میڈل جیتے تھے انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کے تسلسل کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔