ڈف اینڈ ڈمپ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سپیشل افراد نے جشن آزادی ریلی نکالی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات پورے ملی جوش و جذبہ سے جاری ہیں،ان تقریبات میں سپیشل افراد بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے،ڈف اینڈ ڈمپ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سپیشل افراد نے جشن آزادی ریلی نکالی جو چیئرمین بلدیہ بورے والا کے دفتر میں جاکر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکا نے قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اپنے مخصوص انداز اور اشاروں سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے ریلی کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر سردار ظہور احمد ڈوگر،چیف آفیسر راﺅ محمد علی،میونسپل فنانس آفیسر محمد یاسین کھچی،کونسلرز رانا مظہر مختار،سردار راشد عظیم،ماجد یوسف اور دیگر نمائندہ افراد بھی موجود تھے چیئرمین بلدیہ کے دفتر میں چیئرمین ڈف اینڈ ڈمپ ویلفیئر ایسوسی ایشن ثقلین ظفر ہاشمی نے اشاروں کی زبان میں ملک کی آزادی اور اسکے استحکام بارے خطاب کیا جسکے جواب میں چیئرمین بلدیہ نے بھی اشاروں کی زبان میں سپیشل افراد کے قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور انکے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوائے ریلی میں ڈف اینڈ ڈمپ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں صدر الطاف حسین،سینئر نائب صدرعدنان جاوید،جنرل سیکرٹری نثار احمد،ایڈیشنل سیکرٹری محمد ماجد،جوائنٹ سیکرٹری کامران حنیف،عاقب جاوید،محمد تیمور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔