سول سوسائٹی کے زیر اہتمام کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سول سوسائٹی نیٹ ورک اور ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے زیر اہتمام کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد،بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آج بورے والا میں بھی سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور طویل کرفیو کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر انجمن تاجروں محمد جمیل بھٹی،پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء ملک فاروق اعوان،پروفیسر راشد سدھو،پروفیسر مجید اکبر،ڈپٹی کنونیئر سول سوسائٹی چوہدری اصغر علی جاوید اور ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے صدر محمد شیر خاں کھچی نے کی ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بند کروا کے انہیں انکا حق خود ارادیت دلوایا جائے ریلی میں بزرگ لیگی راہنماء چاچا ملک محمد اسلم،پی ٹی آئی یوتھ کے راہنماء وقاص رفیق بھٹی،اصغر علی بھٹی،جنرل سیکرٹری انجمن تاجروں شیخ محمد عابد،شیخ اعظم سلطان،چوہدری محمد عاطف آرائیں،شیخ عمران عزیز اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔