کرتار پور بارڈر کھول کر عمران خان نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ سکھ دیو سنگھ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کرتار پور بارڈر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے کینڈا کے سکھ یاتری سکھ دیو سنگھ نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈ کھول کر عمران خان نے پوری دنیا کیلئے امن اور بھائی چارے کی ایک تاریخ رقم کی ہے،بارڈر کھلنے سے سکھ مسلم بھائی چارے کو فروغ حاصل ہو گا جس سے پاکستان میں موجود گو ردوارہ بابا گورونانک اور دیگر تاریخی عبادت گاہوں تک پوری سکھوں کی بآسانی رسائی ممکن ہو گی ہمارا مقصد دنیا میں امن اور بھائی چارے کا فروغ ہونا چاہیے پاکستان آ کر ایک اپنائیت کا احساس پیدا ہوا ہے یہاں کے لوگوں میں خلوص اور بھائی چارہ بہت زیادہ ہے ہم حکومت پاکستان کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے بغیر ویزہ کے سکھوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتار پور بارڈر کی شکل میں ایک بہت بڑی سہولت فراہم کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اہلیہ ہربنس کور کے ہمراہ بورے والا میں اپنے آباﺅ اجداد کے گھروں اور دیگر تاریخی عبادگاہوں کا وزٹ کرنے کے بعد مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ساتھ لاہور سے آئے ہوئے ڈاکٹر محمد ارشد،پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء ملک فاروق اعوان،چیئرمین پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ)،محمد ارشد،سوسائٹی کے ڈپٹی کنونیئر چوہدری اصغر علی جاوید،ظہیر اسلم مرزا اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔