جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانے صرف پیپلز پارٹی نے دیئے ہیں۔ضیاء الرحمان گریوال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی گلف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ضیاء الرحمان گریوال اور صدرات انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی کویت رانا فاروق نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ضیاء الرحمان گریوال نے کہا کہ جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانے صرف پیپلز پارٹی نے دیئے ہیں شہداء کارساز نے اپنے خون سے جمہوریت کی شمع روشن کی ہے آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے رانا فاروق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہداء کارساز جس میں ڈیڑھ سو سے زائد شہادتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ جمہوریت کے اس شجر کی جڑوں میں ہمارے جیالوں کا لہو ہے پی پی کے علاوہ اے این پی نے جانوں کے نذرانے دئیے آخر میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی دعائیہ تقریب میں چوہدری اکرم،تنویر بشیر،ہارون شہزاد،مرزا شہزاد،شاہد ندیم،جاوید مہر اور عمران خالد نے شرکت کی۔